فلسطینی نوجوانوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے خوف سے صیہونی کمانڈو فوجیوں کو جنین کیمپ سے مکمل طور پر پسپائی اختیار کرنا پڑی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق، جنین پر جاری صیہونیوں کے شدید حملوں کے نتیجے میں پورے فلسطین میں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی ہے جس کا ایک نمونہ غزہ، رام اللہ اور نابلس میں ہونے والے احتجاجی جلوسوں کی شکل میں دیکھا گیا۔ بیت المقدس، رام اللہ، نابلس اور بیت اللحم میں بھی فلسطینیوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ جنین کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان شہروں میں عام ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔
ادھر، جنین کیمپ کے شہیدوں کے جلوس جنازہ میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی اور شہدا کے خون کا انتقام لینے پر زور دیا ۔
جنین کیمپ صیہونی مخالف نعروں سے گونج رہا تھا فلسطینیوں نے شہیدوں کی راہ جاری رکھنے اور استقامت کے راستے پر گامزن رہنے کا عہد کیا۔
ادھر فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے جنین میں صیہونیوں کے کھلے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین بھر میں عام سوگ کا اعلان کردیا ۔ اس دوران سرکاری عمارتوں پر نصب فلسطین کے پرچم بھی سرنگوں کردیئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242